عمران خان دس لاکھ افراد اکٹھے کرنے کے دعوے کررہا ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا۔ میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگواکردس لاکھ افراد سے خطاب کرناچاہتا ہے۔ پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں جاری، جلسہ گاہ میں 6 ہزار 800 کرسیاں لگادی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگاکردس لاکھ افراد اکٹھے کرنے کے جھوٹے دعوے کررہا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ جوبھی جاکر جلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہے تو گاڑی اور پیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
Load/Hide Comments


