قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں کل ہوگا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں شام چار بجے شروع ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا عمل شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں شام چار بجے شرورع ہوگا ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔اجلاس میں وزیر اعظم کےے خلاف تحریک عدم اعتماد کا عمل شروع ہوگا ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابقآئین کے آرٹیکل 95 ون کےساتھ قومی اسمبلی کے 2007 کے رولز اینڈ پروسیجر 37 کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جائے گی۔تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت پر ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کریں گے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے میں وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی تحریک میں مطالبہ کیا جائے گاکہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔ایجنڈے میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلا نوٹس پیش کریں گے اور متعلقہ وزرا اس حوالے سے موقف پیش کریں گے۔


