لیاری گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے پر آپریشن کا فیصلہ
کراچی (انتخاب نیوز) الیاری گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ۔نسپکٹر چاند خان نیازی،جاوید بلوچ قتل کیس کے بعدلیاری گینگ وار کے خلاف بھرپور آپریشن کی تیاری شروع کرد ی گئیتفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے پر آپریشن کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔لیاری گینگ وار کے خلاف سابقہ دور میں آپریشن کرنے والے آفیسران کی خدمات لی جائےگی۔پولیس افسران کے ٹارگٹ کلنگ کے بعد بھر پور آپریشن شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آپریشن دونوں گروپوں کے خلاف ہو گا،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی ،دونوں گروپوں کی لسٹ تیار کرلی گئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے سینئر آفیسر ان نے آپریشن کی اجازت دے دی۔رینجر بھی آپریشن میں معاونت کرے گی ، آپریشن لیاری /جھان آباد/گولیمار اور ملیر میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


