بلوچستان میں بھی نیا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا، آصف زرداری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اپوزیشن رہنماؤں کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس، حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور باپ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بی اے پی کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف اور خالد مگسی مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ اس حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں بھی نیا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


