اتحادی جماعتوں سے اپوزیشن کے معاملات طے ہونے کی خبروں پر حکومتی ردعمل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز ق لیگ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے اور ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اور اس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، موجودہ حکومت نے بلوچستان کیلئے خاص پیکج دیا اور اب وہاں امن عامہ کا مسئلہ آج کا نہیں ہے جب کہ ہمارے حلیفوں سے ہماری کل بھی ملاقات ہوئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت ق لیگ کو استعمال کرنا چاہ رہی ہے اور ان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے تاہم ق لیگ والے تجربہ کار لوگ ہیں، اسی طرح ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اوراس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف ارکان اگرحکومت سینالاں ہیں تواستعفی دیں یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ عمران خان کے نام پرلیں اور ووٹ ضمیرفروشی سے دیں،عوام کا اعتماد وزیراعظم کوکل کے جلسے میں مل گیا، پنڈال میں موجود لوگوں سے دگنے لوگ پنڈال سے باہرموجود تھے۔ واضح رہے کہ ے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک اور حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کو اپوزیشن کے ساتھ ملانے کے لیے گجرات کے چوہدریوں کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے پر رضامندی ظاہر کرچکے ہیں، نئی ڈیل کے تحت وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کو اپوزیشن کا ساتھ دینے پر وزرات اعلی 6 ماہ کے لئے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں