پنجگور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

پنجگور: پنجگور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے محکمہ صحت پنجگور کے ذرائع کے مطابق چند روز قبل اس خاندان کا ایک فرد کراچی میں کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے اس کی میت کو کراچی سے پنجگور لاتے ہوئے سبز اب کے مقام پر ضلعی انتظامیہ نے روک کر ان میت کے ساتھ آنے والے خاندان کے افراد سمیت 16 افراد کو قرنطینہ سینٹر کیڈٹ کالج پنجگور منتقل کرنے کے بعد تمام 16 کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے کوئٹہ سے ایک ٹیم نے لئے اوران میں سے چار افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت جبکہ آٹھ کے نیگیٹو منفی جبکہ باقی چار کے کوئٹہ سے آنا باقی ہے تمام افراد تا حال قرنطینہ میں موجود ہیں پنجگور میں متاثرہ خاندان کراچی میں مقیم تھا کراچی میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجگور منتقل ہوگئے تھے خاندان کے سربراہ کو بخار کی حالت میں دوبارہ کراچی ریفر کردیا گیا تھا جن کی کراچی کے ایک ہسپتال میں موت واقع ہوگئی تھی اور موت کی وجہ کورونا بتائی گئی جس پر پنجگور کی انتظامیہ نے میت کو تحویل میں لیکر دفنادیا تھا اور میت کے ہمراہ آنے والے افراد کو کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں کوئٹہ سے ایک ٹیم نے آکر ان افراد کے نمونے حاصل کیئے جن میں سے چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے واضح رہے کہ پنجگور میں کورونا کیسز کے منظر آنے کے بعد عوام تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے لاک ڈاؤن اور بارڈر کی صورت حال پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں