طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم کی ہاﺅسنگ اسکیم سے خود کو الگ کرلیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت سے مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ق)کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ پارٹی قیادت کو اپنی وزارت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مطابق مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور وزارت سے استعفی دینے والے طارق بشیر چیمہ اپنی پارٹی قیادت سے وزارت ہاﺅسنگ کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کئی بار اپنی پارٹی قیادت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت کے اختیارات نہیں دیئے ، سارے اختیارات سیکرٹری ہاﺅسنگ کو دیئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے پچاس لاکھ گھر وں والی ہاﺅسنگ سکیم سے خود کو الگ کر دیا تھا اور پچاس لاکھ گھروں والی سکیم کے حوالے سے کسی میٹنگ بھی نہیں جاتے تھے ۔طارق بشیر چیمہ نے بتایا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں والی سکیم کو بھی وزیر اعظم ہاﺅس براہ راست کنٹرول کررہا ہے جس پر مجھے شدید تحفظات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ سیکرٹری ہاﺅسنگ کو خط لکھ کر واضح کر چکے تھے کہ پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی اور پچاس لاکھ گھروں والی ہاﺅسنگ سکیم سے بطور وفاقی وزیر میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔


