وفاقی حکومت کی میرا گھر اسکیم کی زیر التوا درخواستوں کو جلد نمٹانے کی ہدایت
لاہور (انتخاب نیوز) میرا پاکستان میر اگھر سکیم کے تحت بینکوں کے پاس زیر التوا درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اس کی مدت پوری ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استفادہ کریں جس کیلئے بھرپور تشہیر کے ساتھ ساتھ متعلقہ اتھارٹیز کے ذریعے بینکوں کو ہدایات جار کی گئی ہیں کہ وہ اس سکیم کے تحت آنے والی درخواستوں میں بلا جواز رکاوٹیں نہ ڈالیں اور زیر التوا درخواستوں جو قواعد و ضوابط پر پورا اترتی ہیں انہیں نمٹا یا جائے۔ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن درخواستوں کی منظوری دی جارہی ہے ان کیلئے منظو رکئے گئے فنڈز کا اجرا بھی کیا جائے۔گھروں کے لئے قرض لینے والوں سے بھی کہا گیا ہے کہ پیشگی اپنا ہوم ورک مکمل کر کے بینکوں سے رجوع کریں تاکہ درخواست کی منظوری کی صورت میں وقت ضائع نہ ہو۔


