شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف ملک سے باہر گئے، فواد چوہدری

اسلام آبا: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف ملک سے باہر گئے، سابق وزیراعظم واپس نہیں آتے تو پنجاب حکومت لیگی صدر کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کرے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی یوب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کابینہ نے نواز شریف کی روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی، عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انہیں باہر جانے دیا، نواز شریف واپس نہیں آ رہے، عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں