حالات صاف شفاف انتخابات کی طرف جارہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے حالات صاف شفاف انتخابات کی طرف جائیں گے جو بھی تبدیلی آئیگی مثبت ہوگی پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ، ریکوڈک پر بریفنگ میں پشتون بلوچ روایات کے طور پر گیا تھا اپنا موقف یہی رکھا ہے کہ جب تک مکمل معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں معاہدہ قبول نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بی ایس او کے سابق ڈپٹی مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جو دوست جدا ہوگئے تھے اب دوبارہ پارٹی میں آرہے ہیںریکوڈک سے متعلق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو سے تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی وزیر اعلی نے آل پارٹی کانفرنس سے متعلق رابطہ کیا تھا تب میں شہر میں موجود نہیں تھا ریکوڈک پر بریفنگ میں پشتون بلوچ روایات کے طور پر گیا تھا اپنا موقف یہی رکھا ہے کہ جب تک مکمل معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں معاہدہ قبول نہیں ہے حکومت نے ہمیں ریکوڈک معاہدے پر مطمین نہیں کیا ہے پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک کی تحریک کا مقصد ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے ۔بی ایس او کے سابق ڈپٹی مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات اور کارکن کی حیثیت سے نیشنل پارٹی میں شامل ہورہاہوں، نیشنل پارٹی کی جدوجہد اور مالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں