سبی اور گردونواح میں مصنوعی گیس بندش سے صارفین پریشان
سبی (انتخاب نیوز) سبی اور گردونواح میں مصنوعی گیس بندش کا فوری نوٹس لیا جائے، گیس پریشر نہ ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے شہریوں کو مصنوعی گیس بندش سے نجات دلاکر بنیادی سہولت فراہم کی جائے، عوامی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق سبی، لہڑی اور بختیارآباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عوام کو گیس کی بنیادی سہولت میسر نہیں گیس کی مصنوعی قلت اور گیس پریشر نہ ہونے سے جہاں عوام کو ایندھن کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں تو وہیں خواتین کو امورخانہ داری میں بھی سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صبح و شام اور رات کے اوقات میں گیس کی مصنوعی بندش اور عوام کو گیس کی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سوئی سدرن گیس کمپنی پر سوالیہ نشان ہے سوئی گیس کی بندش کے باعث عوام مہنگے داموں لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہوچکی ہے دنیا آسمانوں پر پہنچ چکی ہے جبکہ سبی اور لہڑی کی عوام جنگل کی زندگی بسر کررہے ہیں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کوئٹہ بلوچستان عوام کو گیس کی مصنوعی بندش سے نجات دلاکر بنیادی سہولت فراہم کی جائے اور مصنوعی گیس پریشر کمی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کو ریلیف دلایا جائے۔


