وزارت خزانہ نے ہیکنگ اور سرکاری ڈیٹا لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت خزانہ نے سرکاری ڈیٹا کی ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی۔وزارت خزانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ڈیٹا لیک ہونیکی خبریں گردش کررہی ہیں، ہیکنگ کے واقعہ سے متعلق اطلاع تین ماہ قبل سامنے آئی تھی جس کے بعد فوری اقدامات اور مکمل سائبر سکیورٹی آڈٹ کرایا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کی سچائی ثابت نہیں ہوسکی، آفیشل ڈیٹا کی سکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں