دھمکی آمیز خط میں وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاو¿ں گا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں