نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے نام مانگ لیے گئے، گورنر کی تبدیلی کا بھی امکان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو پھنس گئے، جام کمال نے خطرے کی گھنٹی بالآخر بجا دی۔ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے نام مانگ لئے گئے۔ نامزد لوگوں میں سردار یار محمد رند، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر محمد عارف حسنی شامل ہیں۔ بی این پی مینگل کے ملک عبد الولی کاکڑ کو نیا گورنر بلوچستان کو نامزد کئے جانے کا امکان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں