سرداراخترمینگل ہمیں قتل کرواکر جاٸیداد پر قبضہ کرناچاہتے ہیں، ہمارٸیسانی کی پریس کانفرنس

خضدار (نماٸندہ خصوصی) سردار اخترمینگل کے چچازاد و سردار مہراللہ مینگل کے بیٹے میر امام بخش عرف عمران مینگل اور ان کی زوجہ سوشل ایکٹوسٹ ہمارٸیسانی نے خضدار پریس کلب مں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوٸے کہاہے کہ سرداراخترمینگل ان کی زمین ودیگر جاٸیداد پر قبضہ جماکر ان کو قتل کی دھمکیاں دے رہاہے۔ عمران مینگل کا الزام عاٸد کرتے ہوٸے کہناتھاکہ سرداراخترمینگل نے گیارہ سے بارہ مسلح افراد تیار کرکے ان کی بیوی ہمارٸیسانی کو قتل کرنے کا ٹاسک دے چکے ہیں ، ایک کالعدم تنظیم کے تعاون سے ہمیں قتل کرنے کے لیے لسبیلہ میں بندے بیٹھاٸے گٸے ہیں۔ قلات میں ہماری چار ہزار ایکٹر زمین پر علی اکبرمینگل کے بیٹھے سہراب مینگل کو بیٹھاکر قبضہ کیاجاچکاہے جبکہ کراچی میں ہمارے والد کے مکان پر جہانزیب مینگل اور اورنگزیب مینگل کو بیٹھایاگیا ہے اور سرداراختر مینگل نے میرے والد سردارمہراللہ خان مینگل کو کراچی میں پرغمال بنایاہے، دوسال سے ہمیں ان سے ملنے نہیں دیاجارہا۔ ہمارے ماٸنز کے روٸیلٹی نوروز مینگل وصول کرکے سرداراخترمینگل کو بھیج رہاہے۔ عمران مینگل کا مزید کہناتھاکہ ان کے والد سردار مہراللہ مینگل نے تمام جاٸیدادیں اورمکان میرے نام پر کیاہوا ان کی تمام ترثبوتیں میرے پاس موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سرداراختر مینگل ان کی زمین اور جاٸیداد پر ناجاٸز قبضہ جماکر اب انہیں قتل کرنے کے درپے ہے۔ ہم صوباٸی حکومت وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیاجاٸے

اپنا تبصرہ بھیجیں