افغانستان، طالبان کے حملوں میں انیس فوجیوں سمیت 21 ہلاک

کابل: افغانسان میں طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں کم از کم انیس فوجی ہلاک اور تین جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر اچانک دھاوا بول دیا حملے میں بارہ فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ قندوزکے ہی علاقے تاپائے موارچ میں بھی طالبان نے ایک سیکیورٹی چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی اہلکار و کی جوابی کاروائی اورجھڑپ میں چار اہلکار اور تین طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ بلخ میں بھی طالبان کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں