عمران خان بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں، منظور وسان

کراچی (انتخاب نیوز) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کے لیے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی لائف لائن کے انتظار میں نہ بیٹھیں، بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں۔ آپ کی گیم اوور ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کا قوم سے خطاب بطور وزیراعظم آخری خطاب تھا اور سوال کیا کہ آپ نے کون سا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا؟۔منظور وسان نے کہا آپ کے لیے دوسرا محفوظ گھر اڈیالہ جیل ہے۔اپوزیشن لگانے والا اب خود پاں پکڑ کر این آ او مانگ رہا ہے، جو کہتا تھا میں ان کو رلاں گا اب خود رو رہا ہے۔وہ اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہا ہے۔آپ نے 4 سال کی کارگردگی بتانا تھی وہ کاغذ کہاں گم ہو گیا۔انہوں نیمزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے کسی بھی ملک کا تعلق نہیں ہے۔قبل ازیں منظوروسان نے عمران خان کو جیل اور اتحادیوں کا اپوزیشن میں شامل ہونے کے متعلق خطرناک خواب دیکھا، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور 24 مارچ کے بعد ق لیگ اور متحدہ پاکستان حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کرے گی،عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائیگا۔منظور وسان کا منگل کے روز وسان ہاس کراچی سے اپنے جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کے عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کیئرٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہونگے اور پھر عام انتخابات کروائیں جائیں گے، عوام، اپوزیشن اور اتحادیوں کا پہلا ہدف ہے کے عمران خان ہٹے ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ یہ3 ماہ میں کھچری پکے گی اب صورتحال سب کے سامنے ہے، عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے، حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتاکون ہے،مولوی بھی زور ہیں ہم بھی تیار ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے بلوانے کا مقصد ہے کہ عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں