آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

لاہور (انتخاب نیوز) اوکاڑہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ جگنو محسن پی پی 184 سے 2018 میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش اسلوبی سے مجھے بلایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں شامل ہورہی ہوں جہاں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا، ہمارے درمیان زیرک سیاست دان موجود ہیں جو مشکلات سے نکالیں گے۔ جگنو محسن نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دیں، میرے حلقے کی عوام مجھے حکم دے رہی ہے، حلقے کی عوام نے کہا ہمارے کام کرنے ہیں، میرا عطا تارڑ کی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ رہا، وقت آ گیا ہے کہ عوام کی حکمرانی کیلئے فیصلہ کروں۔ جگنو محسن نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی سنیں گے، معیشت کو مستحکم کریں گے، پورے پاکستان کے رنگ پی ڈی ایم میں جھلکتے ہیں۔ میاں نواز شریف کا ٹیلیفون، جگنو محسن آج باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہونگی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے جگنو محسن کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں