کورونا، لاک ڈاؤن سے بلوچستان کے لوگ زیادہ متاثر ہیں، شاہد خان آفریدی، خضدار میں راشن تقسیم

خضدار: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عالمی شہرت یافتہ وریکارڈ ہولڈرکرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس وقت ملک نازک صورتحال سے گزر رہی ہے اور ایسے موقع پر ملک میں مستحق افراد کی مدد اور خدمت ہم پر فرض ہے۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہاہوں خضدار میں ایک ہزار خاندانوں کو راشن دیا جارہاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا،پاک آرمی لیویز پولیس اور ایف سی کا کردار بھی قابل ستائش ہے جو فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان،اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپر، پی ایس مقبول احمد،تحصیلد ار حبیب گچکی سمیت و دیگر بھی موجود تھے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے محنت کش مزدور او ر دیہاڑی دار افراد کافی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور اس حوالے سے بلوچستان کے لوگ زیادہ ہی متاثر ہوئے ہیں۔اس لیئے میں نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں ہی عوام کی داد رسی کروں آج ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کررہاہوں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور عوام کی مدد کریں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانوں کا جوامتحان لیا ہے اس امتحان میں ہمیں کامیاب فرمائے۔ میں پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ جو اس حوالے سے فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کردار بھی قابل ستائش ہے ا س حوالے سے سب کو اپنے اپنا حصہ لینا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں