ترین اور علیم خان گروپس کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور علیم خان گروپس نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ترین اورعلیم خان گروپس شریک نہیں ہوں گے۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، ترین گروپ کے 6 ارکان پرویزالٰہی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ علیم خان گروپ پہلے پرویزالٰہی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔
Load/Hide Comments


