Quit Smoking Day کی مناسبت سے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں سمینار

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے زیر اہتمام Quit Smoking Dayکی مناسبت سے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں سمینار کا اہتمام کیا گیا اور بعد ازاں آگاہی واک منعقد کی گئی۔ سمینار میں صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان ڈاکٹر مقبول احمد لانگو، مرکزی نائب صدر و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ ڈاکٹر شیرین خان، پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی، نائب صدر اشفاق احمد محمد شہی، ایگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر طاہر خان ناصر اور ڈاکٹر علی احمد ریکی، کلینکل جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیکرٹریٹ نوشی سینے کے کینسر، امراض قلب، ٹی بی و دیگر خطرناک بیماریوں کے اسباب میں سے ایک ہیں جس کی تدارک انتہائی ضروری ہے، منشیات نوشی سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیگریٹ نوشی کے تدارک کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو سیگریٹ اور منشیات کے استعمال ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جاسکے اور وہ خود ہی اس کے نقصانات سے باخبر ہو کر منشیات کے استعمال سے اجتناب کرے۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں