صحبت پور، آگ لگنے سے 6گھر جل گئے،قیمتی سامان خاکستر
حمید آباد: صحبت پور کے گوٹھ حاجی اقبال کھوسہ میں اچانک آگ لگنے سے 6گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے تیز ہواوں کے باعث گندم کے کھلیان کو بھی آگ لگ گئی۔جس سے لاکھوں روپے کا نقصان کاخدشہ۔ اطلاعات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاں گوٹھ حاجی اقبال کھوسہ میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چھ گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھروں رکھاہوا قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔تیز ہواوں کے باعث آگ کے شعلوں نے قریب کھڑی گندم اور سرسوں کے کھلیان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے باعٹ سیکڑوں من گندم اور سرسوں جل کر خاکستر ہو گئے۔اطلاع ملنے پر فاٹر برگیڈ کاعملہ جائے موقع کی طرف روانہ ہوگیا
Load/Hide Comments


