عمران صاحب نے پورے ملک کو کنفیوز کررکھا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آیاد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کا وزیراعظم کے طورپر اپنے ہی فیصلوں کے خلاف ٹی وی پر اعلان مذمت پریشان کن ہے۔ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں، تو یہ حکمران اشرفیہ کون ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا وزیراعظم کے طورپر اپنے ہی فیصلوں کے خلاف ٹی وی پر اعلان مذمت پریشان کن ہے۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ملک وقوم جب تک کورونا وبا سے لڑ رہے ہیں، نہ بولیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو دماغی کنفیوژن دور کرنے کے لئے فی الفور ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی ذہنی حالت کیا ہے، ملک اور قوم کی حالت دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،عمران صاحب کا ذہنی خلفشار ملک وقوم کے لئے خطرناک پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دماغی خلل کا ناقابل تلافی نقصان ملک اورقوم کو ہورہا ہے،عمران صاحب کی ذہنی حالت ملک میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی پیش گوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے کنفیوژن سے ہر طبقہ کنیوڑن کا شکار ہے،عمران صاحب کے دماغ کا کنفیوژن خدانخواستہ ملک کے لئے نقصان دہ، افراتفری اور انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب واضح کریں کہ لاک ڈاون کا فیصلہ انہوں نے نہیں کیا توپھر کس نے کیا؟ وہ نہیں تو پھر فیصلے کون کررہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ آج تک لاک ڈاؤن کے ساتھ کوئی بھی مضبوط اور مربوط معاشی اور ریلیف کی حکمتِ عملی نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ آج تک مزدور، دیہاڑی دار، اور عوام کو ریلیف نہیں دینے میں ناکام ہیں،عمران صاحب آپ آج تک ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں