حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد گورنر کے اختیارات قائم مقام ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے پاس چلے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔ اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چئیرمین کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پرہٹایا گیا۔
Load/Hide Comments


