شراب گلے سے کوروناختم کر دیتا ہے،بھارتی رکن اسمبلی کا دعوی

نئی دہلی:کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھارت میں جہاں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے گائے کے پیشاب پینے کی پارٹیاں رکھی گئیں، وہیں وبا سے بچاؤ کے لیے اور بھی دیسی فرسودہ ٹوٹکے آزمانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔اسی طرح اب بھارتی ریاستی اسمبلی کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب نوشی کرنے سے گلے میں موجود کورونا وائرس ختم ہوجاتا ہے۔بھارتی ریاست راجستھان کے رکن اسمبلی بھارت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح الکوحل سے ہاتھ دھونے سے کورونا ہاتھوں سے ختم ہوجاتا ہے، اسی طرح الکوحل کے استعمال سے مذکورہ وبا گلے سے ختم ہوجاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں