حکومت اور اپوزیشن کی انا اور محاذ آرائی نے ملک کی سیاست و جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے،مولاناعبدالقادر لونی
حکومت اور اپوزیشن کی انا اور محاذ آرائی نے ملک کی سیاست و جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے،مولاناعبدالقادر لونی
کوئٹہ؛جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولاناعبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی انا اور محاذ آرائی نے ملک کی سیاست و جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ملک سنگین آئینی و سیاسی بحران سے دوچار ہورہا ہے شروع دن سے جمعیت نظریاتی کا مؤقف تھا کہ محاز آرائی سے آئین کی دھجیاں نہ اڑائے اسمبلیوں کو پانچ سال پورے کرنے دیا جائے عالمی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ پس پردہ جمہوری نظام لپیٹنے اور غیر آئینی اقدامات سازشوں سے ہمیشہ ملک کو بحرانوں اور مسائل سے دوچار کیا اپوزیشن عالمی اسٹیبلشمنٹ کی اشاروں پر ناچنے کی بجائے قوم وملک کی مفاد کا سوچا کرتے آئین پاؤں تلے روندنے کی نوبت پیش نہ آتی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے طرف سے بیرونی قوتوں کی اشاروں پر عدم اعتماد کا ایکشن غیر آئینی کی وجہ سے ری ایکشن بھی غیر آئینی صورت میں آئی حکومت اور اپوزیشن نے مل کر ملک کو آئینی اور جمہوری بحران کی کیفیت سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کے آئین سے کھلواڑ کھیلا جارہا ہے انا کی تسکین اور غیر سنجیدہ رویہ سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انتشار اور خلفشار کی سیاست سے جمہوری اور اصولی سیاست کا جنازہ نکال دیا عالمی اسٹیبلشمنٹ ملک میں مضبوط آئین اور جمہوریت دیکھنا نہیں چاہتے ہیں آئے دن ملک میں نئے تماشوں سے ملک کو تماشہ گاہ بنایا غیر آئینی اقدامات سے ملک کی اساس کو کمزور کیا جارہا ہے جو قوم وملک کی مفاد میں نہیں آئین کی بالادستی کے لیے متحد ہونے کا وقت ہے غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل سے ملک مزید دلدل میں پھنس جائنگی موجودہ حالات میں ملک کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


