عمران خان بھاگتے بھاگتے آئین توڑ گیا ہے، بلاول بھٹو
سکھر (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان جشن منا رہا ہے کہ اس کی حکومت چلی گئی، پورا ملک جشن منارہا ہے کہ عمران خان کی حکومت چلی گئی۔ سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہی عمران ہے جس نے مہنگائی کا سونامی کھڑا کردیا، عمران خان نے پاکستان کے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سلیکشن نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا، اس شخص نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، اس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ عمران خان بزدل ہے مقابلہ کرنے سے ڈرتا ہے، عمران خان عدم اعتماد سے میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب تک اس کو نہیں نکالیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Load/Hide Comments


