سکھر، پڈعیدن اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

سکھر (انتخاب نیوز) سکھر ڈویژن میں پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں ریل کی پٹری متاثر ہوئی، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کی شب سکھر ڈویقن میں کلومیٹر نمبر 352/15 درمیان ریلوے اسٹیشن کوٹ لالو پڈعیدن پر اپ اور ڈاو¿ن ٹریک پر سات سے آٹھ بجے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا تقریباً 10 انچ لائن کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ہے، جبکہ ڈاو¿ن ٹریک کا 12 انچ لائن کا ٹکڑا متاثر ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر ریلوے پولیس پڈعیدن ہمراہ ریلوے پولیس ملازمان پہنچ گئی، جبکہ سکھر سے امدادی ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کرائے کے مطابق مختلف ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں