نیازی اور اس کے حواریوں کا اقتدار آمریت کی شکل اختیار کرچکا، علی مددجتک
کوئٹہ (انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران کے ہتھکنڈے اب مزید نہیں چل سکتے آئین کا تقدس روندنے والوں کو تاریخ کے کالے صفحات میں لکھا جائے گا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی نوکری پکی کرنے کی کوشش میں ایوان کی کاروائی سے جس کھلواڑ کے مرتکب ہوئے وہ آئین شکنی کی مکمل منصوبہ بندی کا حصہ تھا اب نیازی اور اسکے حواریوں کا اقتدار آمریت کی شکل اختیار کرچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے دار آج ملک کے آئین وقانون سے کھیل رہے ہیں کرپشن کرپشن کا راگ آلاپنے والوں کو فرح گجر کی شکل میں منہ کی کھانی پڑی ہے مگر حیرت اس بات کی ہے کہ عمران اینڈ کمپنی اب بھی فرح کی کرپشن اور منیلانڈرنگ کو بچانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے کرپشن رانی کو ملک سے فرار کروا دیا گیا ہے اقتدار کی ہوس نے آج ملک کو عدم استکام کی صورتحال سے دوچار کردیا ہے آئینی تقاضوں کو پیروں تلے روندھا جارہا ہے ملکی معیشت برباد ہوچکی ہے تاریخ میں گزشتہ چند روز میں جتنے غیر آئینی اقدامات اٹھائے گئے اس نے آمریت کی یاد دلا دی انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو غیر آئینی اقدامات سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہ ہے کہ قومی اسمبلی میں جمہوری اقدار کو پامال کرنے کے بعد پنچاب اسمبلی کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تحریک انصاف اپنی ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم لے کر آئی کیونکہ انہوں نے آئنی تقاضوں کو کو پورا کرنے کا اعلان کیا تھا افسوس اس بات کا ہے کہ کاش ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی ان سے کچھ سیکھ لیتے تو آج آئینی بحران پیدا نہ ہوتا انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ان آمریت پسندوں کے خلاف کھڑی ہے اور جب تک عمران اور اسکے حواریوں سے ملک کو نہیں بچاتی ہماری جہد جاری رہے گی۔


