انتظامیہ ماشکیل اور نوشکی میں مہنگائی کا نوٹس لے، آل پارٹیز
ماشکیل، نوشکی (انتخاب نیوز) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سرحدی تحصیل ماشکیل میں بھی رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بھی مہنگائی بے قابو آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انتظامیہ نے گو کہ سرکاری نرخ نامہ تو جاری کر دیا لیکن اس پر عمل درآمد کرنے میں بھری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے روز مرہ کے چیزیں لوگوں کی پہنچ دور علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پارٹیز نوشکی کے رہنماﺅں حاجی منظور احمد مینگل ،سردار بہادر خان مینگل ،حافظ مطیع الرحمن مینگل ،ربنواز شاہ،سردار عبدالغفار ساسولی، ابراہیم بلوچ میر ایوب بادینی،اور مفتی فدا الرحمن نے کہا ہے نوشکی میں گرانفروشی عروج پر ہے دکانداروں ،ریڑھی بانوں ،سبزی فروش و فروٹ فروشوں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی سے عوام تنگ اور عاجز آچکے ہیں سبزی فروش ،فروٹ فروش اور گوشت مافیا عوام سے من مانی قیمت وصول کررہے ہیں انہوں نے کہا ظلم کی انتہا ہے کہ ٹماٹر ڈھائی سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے ،فروٹ لینا غریب کیلیئے ایک خواب بن گیا ہے مرغی کا گوشت 550 روپے کلوچھوٹا گوشت 1300روپے سبزی فروٹ و دیگر اشیا خوردنوش مہنگے دام فروخت کیئے جا رہے ہیں تمام قسم کے تاجر سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کا کہیں بھی نام و نشان نہیں اس ماہ مقدس میں عوام دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں افطاری اور سحری کیلیئے لوگ مجبورا مہنگے داموں سودا سلف خرید رہے ہیں ،انتظامیہ کبھی کبھار چند ایک ایکشن کرکے فوٹو سیشن کرواکر پھر سے غائب ہوجاتا ہے اور عوام پھر سے ذلیل و خوار ہوجاتے ہیں ،انہوں نے کہا انتظامیہ گرانفروشی کی سختی سے نوٹس لیں اور اپنا رٹ قائم رکھے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے کیونکہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے مصنوعی مہنگائی خاتمہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے فورا ایکشن لے۔


