پنجگور، سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 7 دکاندارگرفتار
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر پنجگورعبدالرزاق ساسولی کا پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہمراہ بازار کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر 7 بیوپاریوں کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیاگیا اس موقعے پر اے سی پنجگور امجد حسین سومرو چیف آفیسر شجاع بلوچ ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ رسالدار میجر لیویز صابرعلی گچکی لیویز محرر عبدالغفار بلوچ بھی ڈپٹی کمشنر کےہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا احترام ہم سب پر لازم ہے تاجر برادری اس بابرکت مہینے میں عوام کو سستے اور معیاری اشیائ کی فراہمی ممکن بنائے کیونکہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جو ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کاروبار ضرور کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اس طرح چیزوں کو مہنگا کردینے سے عام لوگوں کی زندگیاں تو متاثر نہیں ہورہی بحیثیت مسلمان ہمارے لیے یہ جاننا لازمی ہے کئیں ایسا تو نہیں کہ کم امدنی والے افطاری اور سحری کے بغیر زندگی بسر کررہے ہوں انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں پر زور دیا کہ وہ چیزوں کو سرکاری ریٹ پرفروخت کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ بھر پور کارروائی کرے گا اور اس طرح کے عناصر کو کسی بھی صورت یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ ناجائز منافع خوری کرکے لوٹ مار کرے جس سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہورہی ہو عوام ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کریں ۔


