مطالبات پر عملدرآمد ہونے تک حکمرانوں کے وعدوں پر یقین نہیں،حق دو تحریک

تربت (نمائندہ انتخاب ) حق دو تحریک کیچ کا تربت ڈی سی آفس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا ،اس موقع پر حق دو تحریک کے رہنما¶ں نے کہاکہ مطالبات پر عملدرآمد تک دھرنا جاری رہے گا۔حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے جب تک عملدرآمد نہ ہو۔ دوسری جانب دھرناکے پانچویں روزبھی شرکاءسے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے خطاب کیا جن میں سابق سنیٹرمیراسلم بلیدی، سابق چیئرمین بی ایس او کامریڈ ظریف رند،صادق فتح، یلان زامرانی، حیات عبدالحق بلوچ،میران حیات، مندسول سوسائٹی کے عبداللہ میر ودیگر مقررین نے کہاکہ 2018ءمیں منصوبہ بندی کے تحت بلوچستان پر ایک ایسی سرکار بزور طاقت مسلط کرکے عوام کو نان شبینہ کامحتاج بنا دیا گیا ہے،اکیسویں صدی میں بھی بلوچ کے مطالبات تعلیمی درسگاہوں اور جدید ٹیکنیکل اداروں کی قیام کے بجائے ایرانی سرحدوں سے آزادانہ تجارت اور چند لیٹر پٹرول اور چالیس کلو آٹا لینے کی اجازت ہے اور اسکے لیے بھی انہیں دھرنے دینا پڑتاہے یہ ان حکمرانوں اور ٹھپہ مافیاکے زریعے سلیکٹ کیے گئے نمائیندوں کے دیئے گئے سوغات ہیں جو آج ہم رمضان کے مقدس مہینے میں دھرنا دینے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہاکہ مند، تمپ، دشت، اور بلیدہ زامران سمیت بلوچستان کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں مخصوص لوگوں کو اقتدار دیکر عوام پر مسلط کیا جاتاہے جسکی سزا عوام کو معاشی اور دیگر مشکلات کی شکل میں سامنا کرنا پڑتاہے، انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہم اپنے حقوق کی خاطر نا اہل حکمرانوں کے سامنے سدسکندری بن کر اپنا حقوق چھین لیں اور ظالموں کاراستہ روکیں، انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ کے تمام تحصیل بنیادی سہولیات اور ضروریات زندگی سے محروم ہیں، نا وہاں اچھے ہسپتال ہے نا سڑک ہے اور ناہی تعلیمی درسگاہ مگر لوگوں کو ان بنیادی ضروریات دینے کی بجائے حکمرانوں نے اپنی اجارہ داری قائم کرنے اور اپنی کرتوتوں سے عوام کی نظریں اوجھل کرنے کیلئے باڈرکے پیچھے لگا دیا ہے جو آزادانہ کاروبار ہم صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں اسے ٹوکن اور دیگر حربوں سے بندکرکے لوگوں کو روزی روٹی کیلئے چمچہ گیری اور عزت نفس کا سودا کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔عوام کو چاہیے کہ اپنے قومی حقوق کی خاطر باہر نکل حق دوتحریک کی جدوجہد کو مضبوط کریں اور ظالموں اور غاصب حکمرانوں اور ٹولوں کا مقابلہ کریں بصورت دیگر ہماری آئندہ کی نسلیں بھی اسی طرح مشکلات ومصائب کی زندگی جھیلنے پر مجبور ہوںگے، دھرنا کے پانچویں روزبھی شرکاءپرعزم تھے اور سحری وفطاری کیساتھ نماز تراویح کابھی باجماعت اہتمام جاری ہے۔شرکاءنے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں مطالبات پر عملدرآمد کرنے تک دھرنا جاری رہےگا۔ دھرنے کے پانچویں روز مند سول سوسائٹی کے رہنماءعبداللہ میر کی سربراہی میں وفدنے اظہاریکجہتی کے طورپر شرکت کی ،اس موقع پر حق دو تحریک کیچ کے آرگنائزر صادق فتح،یعقوب جوسکی، وسیم سفر زامرانی، ملاسلیم زامرانی اور بلیدہ زامران سمیت اردگرد کے معززین شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں