بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 8 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہو گا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ مورخہ 8 اپریل 2022ء بوقت 3بجے سہ پہر بلوچستان صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سے اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا بھی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا تمام محکموں کے سرکاری افسران و اہلکاران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کاڈر ہوگا۔
Load/Hide Comments


