اوستہ محمد، رمضان میں پانی کی قلت، شہری مہنگے داموں خریدنے پرمجبور

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ماہ مقدس میں شہر میں کربلا کا منظر پینے کا پانی بھی میسر نہیں،شہری بلا اٹھے،پی ایچ ای شہریوں کو پانی دینے میں ناکام ،تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہریوں نے شکایت کی کہ شہر میں پینے کے پانی کا حق بھی عوام سے چھینا گیا ہے شہر کے مختلف محلوں میں پانی نا پید شہری پانی بھی پیسوں سے خریدنے لگے شہری جائیں تو کہاں جائیں پی ایچ ای اپنے موج مستیوں میں گم ہیں انہیں کسی کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ سرکار کے لگاِے ہوئے نہیں بھوتاروں کے لگائے ہوئے ملازم ہیں اس لیے جو حکم نامہ وہیں سے ملے گا وہی کریں گے ،عوامی حلقوں نے کہا کہ اس وقت کربلا کا منظر پیش ہو رہا ہے فی پانی کا جھری کین 30روپے لوگ خرید رہے ہیں عوامی حلقوں اور شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور شہریوں کو پانی دیں ورنا احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں