اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 22روپے 9پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 22روپے 9پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 49روپے 26پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 144 روپے 15 پیسے مقرر ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری طور پر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویڑن نے تجویز میں کہا ہے کہ اوگرا کی تجویز کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں صارفین کو منتقل کی جائیں۔
Load/Hide Comments


