سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد عدلیہ اورپارلیمنٹ کی علیحدگی کامعاملہ متاثر ہوا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ کی حاکمیت کا تصور ختم ہوگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں