بنوں ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں (انتخاب نیوز) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اہلکار وائرلیس آپریٹر متعین تھانہ بکاخیل لطیف خان اور فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار فرمان اللہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو جانی خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔واضح رہے کہ نامعلوم حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں