بلوچستان میں امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اتوارکو نماز عشا کے بعد بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں کی جانب سے امریکی غلام کرپٹ سیاسی مافیا اور ڈیل کے تحت بننے والی امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، جس کیلئے پارٹی رہنماﺅں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ ایک اہم وقت ہے جس میں پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم واقعی بیکاری قوم ہے یا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جیسے کرپٹ سیاستدان نے پاکستان دشمن قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان جیسے غیور قوم کا مذاق اڑایا، وزیر اعظم عمران خان پاکستانی عوام کو دنیا کے برابر لانا چاہتا ہے جس کیلئے اپنے دور اقتدار سب سے مشکل حالات کا سامنا کیا اور ملک و قوم کو خودمختار بنایا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی وجہ سے آج پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو رہا ہے پی ڈی ایم کے نام پر چوروں اور ڈاکوو¿ں کے ٹولے کو ملک پر اقتدار کے نام پر ڈھاکہ ڈالنے نہیں دینگے،انہوں نے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے اعلاوہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، چیف جسٹس کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہئے، سیاسی پارٹیوں کے بیانات کے پریشر میں آکر فیصلہ دینے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


