اوستہ محمد، ماہ رمضان میں طویل لوڈشیدنگ، صرف گیارہ گھنٹے بجلی فراہم
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ماہ رمضان کے موقع پر بجلی کی لوڈشیدنگ کا ریکارڈ قائم کردیا روزہ داروں کو صرف گیارہ گھنٹے بجلی فراہم کا شیڈول جاری روزہ داروں کا گرمی کے باعث برا حال جبکہ اب اوستہ محمد سٹی و گردونواح میں لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھا کر 13 گھنٹے کردیا ہے شدید گرمی سے روزہ داروں کا برا حال شدید ٹرپنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے پچھلے ہفتے سے لوڈشیدنگ کو کم کرکے روزہ داروں کو 15 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی تھی لیکن نئے شیڈول کے مطابق اب 11 گھنٹے بجلی کی دینے کا اعلان شہریوں نے مسترد کردیا جبکہ رہی سہی کسر ٹرپنگ نے پوری کردی جس کے باعث برقی آلات کا جلنا معمول بن چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی اپ گریڈ کے باوجود شدید ٹرپنگ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ ٹرپنگ کے باعث لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور شہری علاقوں میں روزہ داروں کو سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روزہ داروں نے بجلی بندش کے نئے شیڈول کو یکسر مسترد کرکے چیف کیسکو واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ سحری و افطاری کے ٹائم بجلی کی بندش کو ختم کرکے اس شدید گرمی میں 16 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔


