عمران نیازی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے،سعید غنی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آخری بال تک کھیلنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ہم ’آخری بال‘ لیکر صبح سے عمران خان کو ڈھونڈتے رہے لیکن وہ بھاگ گئے۔
سعید غنی نے اپنے پیغام کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ گیند لیے بیٹھے ہیں جس پر ’آخری‘ لکھا ہوا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ان کے موبائل پر ووٹنگ کراؤ لکھا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


