عمران خان کا وفاقی وزراء کو سرپرائز، رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے جاتے اپنی حکومت کے وفاقی وزراء کو بڑا سرپرائز دے گئے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا۔ عمران خان بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس جاتے جاتے وفاقی وزراء کو بھی بڑا سرپرائز دے گئے، وفاقی وزراء اسد قیصر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری عمران خان سے ملنے پہنچے تو پتا چلا اب یہاں کوئی نہیں ہے، تمام وزراء اور معاونین کی پی ایم ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


