استعفے آئیں گے تو پھر دیکھا جائے گا کیا کرنا ہے، ایاز صادق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کی طرف سے استعفوں پر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کا ایک طریقہ کار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا±نھوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار سپریم کورٹ میں بھی رکھا گیا تھا اور میں نے بطور سپیکر پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے جو رولنگ دی تھی اس میں دیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ یہ نہیں ہوتا کہ استعفیٰ دے دیا اور مان لیا بلکہ جب سارے استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے۔پیر کے اجلاس کے حوالے سے ا±نھوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت کون کرے گا اس کا(آج)پیر کو ہی پتا چلے گا۔
Load/Hide Comments


