ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کے عمران خان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاجی دھرنا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شاہ محمود قریشی، مراد اعید، اعظم سواتی، شبلی فراز اور دیگر کی شرکت۔ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کا ڈالمیا پر احتجاج، کندھکوٹ، بخشا پور میں پی ٹی آئی کارکنان کی اجانب احتجاجی ریلیاں، خیرپور میں بھی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ چلاس، پی ٹی آئی کارکنان کا عمران خان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ چیچہ وطنی میں بھی کارکنان خان کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج۔ کوہاٹ کچہری چوک پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاجی دھرنا۔ نوشہرہ میں کارکنان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں