آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، فوج نہیں، عمران خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہماری قوم پر مسلط کی گئی، آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، فوج یا بیرونی قوت نہیں کرتی،فوری الیکشن کے لیے بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ بڑی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہماری قوم پر مسلط کی گئی ہے، پشاور میں آکر پیغام دوں گا کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، کوئی اور حفاظت نہیں کرسکتا، فوج حفاظت نہیں کرسکتی، باہر سے آکر کوئی قوت حفاظت نہیں کرسکتی، بلکہ صرف قوم حفاظت کرتی ہے، میں اس کیلئے پشاور میں آرہا ہوں، ہم نے ملکر بھرپورتحریک چلانی ہے کہ پاکستان میں فوری الیکشن کرائے جائیں۔مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔


