کورونا وائرس، 24مزید ہلاکتیں، کل تعداد 432 ہو گئی

ملک میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 432 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18770 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 115 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں