نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ تجدید کروانیکا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوچکی ہیں، نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواستیں تیار کرلی گئی، اسحاق ڈار سعودی عرب میں عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق اطلاعات ہیں کہ قائد ن لیگ نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرا دیا تھا، اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواستیں تیار کرلی گئی ہیں۔اسی طرح نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاسپورٹ کے اجرا کے بعد وطن واپسی ہوگی، اسحاق ڈار سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے پاکستان واپس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں