اقتدار کے لالچی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے اکسا رہے ہیں، حاجی مدد جتک

کوئٹہ (انتخاب نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اقتدار کے جانے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی ملک میں تصادم پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے کاش یہ لوگ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف کی من مانیوں کے خلاف بھی لوگوں کو سڑکوں پہ نکلنے کی دعوت دیتے کرسی کو گھر کی لونڈی سمجھنے والے اقتدار جانے کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی نااہلیوں کے باعث اس نہج تک پہنچا آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے مگر افسوس کہ نااہل لوگوں نے گزشتہ تین سال حکمرانی کے نشے میں عوام کو جس مصائب کاشکار کیا اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ نااہلوں مفاد پرستوں اور کرپٹ لوگوں کو عوام نے اقتدار سے نکال باہر کیا جو اب ان لوگوں سے برداشت نہیں ہورہا اپنے اقتدار کھو جانے کا دکھ ان سے برداشت نہیں ہورہا جسکی وجہ سے پہلے اداروں کو تصادم کا شکار کرنے کی ناکام سازش کرنے والے اب سڑکوں پر عوام کو لکلنے کے لئے اکسا رہے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پیدا کرسیکں مگر شاید وہ یہ بھول چکے ہیں کہ ملک کے غیور عوام ان کی ان سازشوں کا پھانپ چکے ہیں جس عوام کا یہ نااہل اپنے اقتدار جانے کو رونا سنا رہا ہے اسی عوام کو تین سال کے دوران اس نےنان شبینہ کا محتاج کر دیا تھا پوری قوم کو اس شخص نے آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈالنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کی ترجمان ہے اور ان ناہلوں کو کسی صورت سیاسی یتیم بننے کی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں