پنجاب اسمبلی ميں مبينہ توڑپھوڑکاالزام،ليگی ارکان کی رکنيت معطل
اسلام آباد:پنجاب اسمبلی ميں مبينہ توڑپھوڑکے الزام ميں اسپيکرپرويزالہٰی نے کميٹی کی سفارشات پر10ليگی ارکان کی رکنيت معطل کردی۔ وزيراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کےدن ان ارکان کی معطلی کا اعلان کيا جائےگا۔
ان اراکین میں رانا مشہود،عمران نذیر،سمیرا کومل،عظمیٰ بخاری،خلیل طاہرسندھوکےنام شامل ہیں۔ان کے علاوہ زیب النسا، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق گل شامل ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ ان تمام ارکان کو اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے داخلے سے روک دیا جائے گا۔اراکین کی معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل، دوسرا7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


