ضلع جھل مگسی کی عوام کیلئے اشیاءخور و نوش سے بھری یوٹیلیٹی وین گنداواہ پہنچ گئی

جھل مگسی (انتخاب نیوز) ضلع جھل مگسی کی عوام کو ماہ صیام میں سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے گھی تیل چاول دالیں آٹا چینی سمیت دیگر اشیاءخورد و نوش سے بھرا یوٹیلیٹی وین گنداواہ پہنچ گیا حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے لوگوں کو استعفادہ کرنے کے لیے عوام کا جم غفیر خریداری کے لیے لائنوں میں جمع رہا اور لوگوں نے بالترتیب اشیاءخوردونوش خریدیں عوام کی جانب سے یوٹیلٹی وین اسٹور ضلع جھل مگسی بھجوانے پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کے طفیل عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے یوٹیلٹی وین کے ذریعے عوام کو سستے داموں اور معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ضلع جھل مگسی میں یوٹیلیٹی سٹور نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے یکسر محروم چلے آ رہے تھے اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے مختلف اضلاع کے ان علاقوں میں جہاں پر یوٹیلٹی سٹور قائم نہیں ہیں وہاں کے لوگوں کے لئے یوٹیلٹی وین کیلئے صوبائی سطح پر عملی طور پر اقدامات کیے تاکہ یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر حکومتی سبسڈی ریٹ کے حساب سے اشیاءخورد و نوش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ کی نگرانی میں یوٹیلٹی اسٹورز وین سے خرید و فروخت کا عمل جاری رہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوٹیلٹی وین اور عملے کو سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں