ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ کا کوئٹہ میں بی آرایس پی کے دفتر کا دورہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کے سربراہ ڈاکٹرپالیتھاماہیلہ نے جمعہ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ میں بی آرایس پی کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ جنرل منیجر سوشل سیکٹر سروسز سراج الحق غوری نے بی آر ایس پی کے تمام شعبوں اور خاص طور پر صحت کے شعبے میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ ڈاکٹر پالیتھاماہیلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 27 اضلاع میں بی آرایس پی(BRSP)کی جغرافیائی رسائی اورکمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹس کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او مستقبل قریب میں بی آرایس پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنی ترجیح سمجھتا ہے تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ڈاکٹر پالیتھا نے بلوچستان میں صحت کی خستہ حالت کو بہتر بنانے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بلوچستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق کے حمایت یافتہ صحت کی منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں